حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے کانبرا میں متعین عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران عراقی حکومت کی طرف سے زائرین امام حسین (ع) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: ہمیشہ عراقی حکومت اور عوام کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: دشمن ہمیشہ سے اس خطے میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتا آ رہا ہے لیکن عراقی عوام اور عراقی حکومت نے ان کے ان عزائم کا ناکام بنانا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج عراق میں بین المذاہب مسالک ہم آہنگی کی عملی تصویر نظر آتی ہے اور یہ معصومین علیہ السلام کے وجود مقدس اور مجتہدین کی برکات کا نتیجہ ہے۔
آپ کا تبصرہ